۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شب نیمۂ شعبان

حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکار پور کی مختلف مساجد میں قائم قرآن و دینیات سینٹرز کا دورہ کیا اور جشن میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی مناسبت سے مستحق طلباء و طالبات میں عید گفٹ تقسیم کئے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکار پور کی مختلف مساجد میں قائم قرآن و دینیات سینٹرز کا دورہ کیا اور جشن میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی مناسبت سے مستحق طلباء و طالبات میں عید گفٹ تقسیم کئے۔

شب برائت اور امام زمانہ (ع) کی ولادت کی خوشی میں ہمیں معاشرے کے محروم اور غریب بچوں کو شامل کرنا چاہیئے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما غلام شبیر برڑو، نظام دین انقلابی گلشیر، احمد سیٹھار اور کامران علی دل و دیگر موجود تھے۔

شب برائت اور امام زمانہ (ع) کی ولادت کی خوشی میں ہمیں معاشرے کے محروم اور غریب بچوں کو شامل کرنا چاہیئے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شب برائت اور منجی عالم بشریت حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی خوشی میں ہمیں معاشرے کے محروم اور غریب بچوں کو شامل کرنا چاہیئے الحمدللہ وطن عزیز پاکستان میں اہل خیر نے ہمیشہ مستحق لوگوں کی مدد کی ہے۔

شب برائت اور امام زمانہ (ع) کی ولادت کی خوشی میں ہمیں معاشرے کے محروم اور غریب بچوں کو شامل کرنا چاہیئے، علامہ مقصود علی ڈومکی

مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ آئمہ اہل بیت علیہم السلام راتوں کو معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کی گھر گھر جا کر مدد کرتے تھے ان کی پشت مبارک پر ان بوریوں کے نشانات پڑ جاتے تھے جو روٹیاں کاندھے پر اٹھا کر مستحقین کے دروازوں پر پہنچاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مہنگائی اور افراط زر کا تمام تر بوجھ غریبوں پر ڈال دیا ہے۔ مقروض ملک کے حکمرانوں کا پروٹوکول اور عیاشی میں کمی آنے کی بجائے اضافہ نظر آرہا ہے۔

شب برائت اور امام زمانہ (ع) کی ولادت کی خوشی میں ہمیں معاشرے کے محروم اور غریب بچوں کو شامل کرنا چاہیئے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن عیاشی اور بدانتظامی کا حساب غریب عوام سے وصول کیا جا رہا ہے لوگوں کے پاس کھانے کو آٹا نہیں جس کے باعث کہیں بھوکے والدین بچوں کو بیچ رہے ہیں اور کہیں خودکشی کر رہے ہیں اب وقت آ چکا ہے کہ معاشرے کے مظلوم اور محروم لوگ اس ظالم نظام کے خلاف بغاوت کریں۔ اب فرسودہ ظالم نظام سے ٹکرانے کا وقت آچکا ہے۔

شب برائت اور امام زمانہ (ع) کی ولادت کی خوشی میں ہمیں معاشرے کے محروم اور غریب بچوں کو شامل کرنا چاہیئے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .