نیمہ شعبان
-
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد میں شب برات کے موقع پر اعمال و شب بیداری
حوزہ/ شب نیمہ شعبان المعظم، شب برات کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد آزاد کشمیر پاکستان میں اعمال نیمہ شعبان کا اہتمام کیا گیا، جس میں مؤمنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
-
ہم سب امام زمانہ (عج) کے سپاہی ہیں: حزب اللہ لبنان
حوزہ/ منجی عالم بشریت، حضرت امام مہدی صاحب الزمان (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے یوم ولادت کے موقع پر خواتین نے بعلبک میں سیدہ خولہ (س) کے حرم میں ایک عظیم الشان جشن اور نمائش کا اہتمام کیا۔
-
۱۵ شعبان کے جشن میں مصری وزارت اوقاف کی شرکت+تصاویر
حوزہ/ مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں واقع مسجد امام حسین (ع) میں منعقد جشن نیمہ شعبان میں مصری وزارت اوقاف نے شرکت کی۔
-
اسلام، بعثت اور ظہور، وہ تین عظیم نعمتیں ہیں جسے اللہ نے ہمیں عطا فرمایا ہے: آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر نے کہا: اسلام، بعثت اور ظہور، یہ تین ایسی عظیم نعمتیں ہیں جسے خدا وند متعال نے ہمیں عطا کیا ہے۔
-
شب نیمہ شعبان کی عظمت کو مدنظر رکھتے ہوئےاس شب میں جشن منانا جائز ہے: دار الافتاء مصر
حوزہ/ مصر کےدار الافتاء نے سوشل میڈیا پر اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ شب ۱۵ شعبان کی اہمیت اور حرمت و عظمت کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کے لئے اس عظیم رات میں جشن منانا جائز ہے اور کوئی حرج نہیں ہے۔
-
15 شعبان المعظم کی مناسبت سے بارگاہِ امام عصر میں نذرانہ عقیدت:
اشتیاق و انتظار
حوزہ/ کیسے جیوں اے یوسف زہرا ترے بغیر مشکل ہے اب تو سانس بھی لینا ترے بغیر
-
ظہورِ مہدی موعود تمام مسائل کا حل ہے: آیت اللہ باقر مقدسی
حوزہ/ آسمان امامت کے آخری تاجدار، امید مستضعفین جہاں کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت سے آیت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی کے دست مبارک سے چند طلباء نے روحانیت کے مقدس لباس زیب تن کیا۔
-
نیمۂ شعبان کی مناسبت سے مرحوم آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی معرکۃ الآراء تحریر
حوزہ/ یہ اعزاز صرف خاندان نبوت کو حاصل ہے کہ معبود اور بشریت کو ظلم و ستم سے نجات دلانے والا اور قرآنی نظام کا اجراء کرنے والا ان کے باعظمت خاندان سے ہے۔
-
امام عصرؑ کے اعوان و انصار کے متمنی اپنے اندر صفات حمیدہ اور اخلاق کریمہ پیدا کریں
حوزہ/ پوری دنیا میں 1190 واں حضرت امامٍ مہدی، حجتہ اللہ، خلف الصالح، صاحب العصر، صاحب الامر، والزمان القائم، الباقی اور المنتظر کا یوم ولادت باسعادت منایا جا رہا ہے۔ وہ وقت نہایت قریب ہے جب غیبت کے بادلوں سے نورٍ نگاہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا، آفتاب امامت و ہدایت، وارث رسالت و نبوت حضرت امام مہدی(عج) کا ظہور پُرنور ہوگا۔
-
عصر انتظار اور ہم
حوزہ/ انقلاب ہی لانا ہے تو علمی انقلاب لائیں فکری انقلاب لائیں اخلاقی انقلاب لائیں یہ تقاضائے انتظار ہے امید کہ اس عصر انتظار میں ہم وہ کر سکیں جو ہمارے امام کی منشا کے عین مطابق ہو۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
مہدویت، ظہور و قیام مسلمہ عقیدہ ہے، جس کا اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کے ساتھ گہرا تعلق ہے
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے نیمہ شعبان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب برات اطاعت خداوندی کی تجدید اور خواہشات نفسانی کی نفی کرکے نفس امارہ کو شکست دینے کے عہد کا موقع فراہم کرتی ہے۔
-
مصر کی مسجد امام حسین (ع) میں مصری وزارت اوقاف کی جانب سے جشن نیمہ شعبان کا اہتمام
حوزہ/ شب نیمہ شعبان کے پرمرست موقع پر مصر کی وزارت اوقاف نے قاہرہ کی مسجد امام حسین (ع) میں نماز مغربین کے بعد جشن کے انعقاد کا علان کیا ہے۔
-
شب نیمہ شعبان کی فضیلت میں شک کرنے والوں کواستاد جامعۃ الازہر کا جواب
حوزہ/ حسن القصبی نے شب نیمہ شعبان کی فضیلت میں شک کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا: شب نیمہ شعبان کی فضیلت کے بارے میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حدیثیں موجود ہیں۔
-
نور عصر کریش کورس کا مرد و زن منتظرین نے کیا بھرپور استقبال؛
امام زمانہ کی امامت کے ساتھ ہی آپ کی غیبت کا آغاز ہوا: مولانا سید حسنین باقری
حوزہ/ نیمہ شعبان کی آمد آمد ہے۔اس پر مسرت موقع پر معرفت امام کے حصول کی خاطر گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی نور عصر کریش کورس کا اہتمام کیا گیا۔
-
نیمہ شعبان، گناہوں کی بخشش اور دعاؤں کے قبول ہونے کی رات ہے: جامعۃ الازہر کے عالم دین
حوزہ/ مصطفی عبد السلام نے کہا: ۱۵ شعبان کی شب کو شب قدر کہا جاتا ہے، اسی دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بخوشی خدا سے کہا تھا کہ کعبے کو ہمارا قبلہ بنا دے، اور یہ دن فرشتوں کے لئے عید کا دن ہے، دعائیں قبول ہوتی ہیں، اور یہ رات گناہوں کی بخشش کی رات ہے۔
-
حضرت صاحب الزمان عج کا ظہور انسانیت کی تمام مشکلات کا حل ہے، سیدہ معصومہ نقوی
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ خواتین کی مرکزی صدر نے کہا کہ نجات دہندہ بشریت حضرت صاحب الزمان عج کا ظہور انسانیت کی تمام مشکلات کا حل ہے۔
-
شب نیمۂ شعبان کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما کا ضلع شکار پور کا دورہ:
شب برائت اور امام زمانہ (ع) کی ولادت کی خوشی میں ہمیں معاشرے کے محروم اور غریب بچوں کو شامل کرنا چاہیئے، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکار پور کی مختلف مساجد میں قائم قرآن و دینیات سینٹرز کا دورہ کیا اور جشن میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی مناسبت سے مستحق طلباء و طالبات میں عید گفٹ تقسیم کئے۔
-
فوائد غیبت مہدی موعود (عج)
حوزه/ مہدی موعود{عج} کا عقیدہ تمام مذاہب اسلامی کے نزدیک مسلم ہے۔ اس عقیدے کی بنیاد پیغمبر اسلام (ص) سے منقول متواتر احادیث ہیں، جن کے مطابق قیامت سے پہلے پیغمبر اسلام (ص) کے خاندان سے ایک فردقیام کرے گا جو آپ ؐکا ہم نام ہوگا اوراوراس کا لقب مہدی ہو گا جو اسلامی قوانین کے مطابق عالمی سطح پر عدل و انصاف کی حکومت قائم کریں گے۔
-
مہدوی کمیٹی کے انچارج:
قم المقدس میں نیمۂ شعبان کے موقع پر 250 سے زیادہ ایرانی مواکب سمیت مختلف غیر ملکی مومنین کی جانب سے 50 سے زیادہ موکب لگائے جائیں گے
حوزہ/ جشنِ نیمۂ شعبان کی تقریبات کے سلسلہ میں مہدوی کمیٹی کے انچارج نے کہا: جشنِ نیمۂ شعبان کے سلسلہ میں مسجد مقدس جمکران کے زائرین اور حضرت اباصالح عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے محبین کی خدمت کے لئے ملک بھر کے 20 صوبوں اور 80 شہروں سے 1300 اسٹالز پرمشتمل 250 سے زیادہ موکب اور اسی طرح مختلف قومیتوں پر مشتمل غیر ملکی مومنین کی جانب سے 50 سے زیادہ موکب لگائے جائیں گے۔
-
قم المقدسہ میں نیمۂ شعبان اور روزِ ولادت کے موقع پر موکب محبین اباصالح (عج) کا انعقاد
حوزہ / ایران کے شہر قم المقدسہ میں نیمۂ شعبان اور روزِ ولادت حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سے لے کر مسجد جمکران تک مشی (پیدل مارچ) کا اہتمام کیا گیا تھا۔
-
انجمن شرعی شیعیان کے صدر کا ہدیہ تہنیت؛
کرہ ارض پر نظام عدل کے قیام کے لئے جدوجہد فلسفہ انتظار کا مفہوم، آغا حسن
حوزہ/ حضرت ولی العصر ؑ کے انتظار کے فلسفے کا کلیدی پہلو یہ ہے کہ انکی غیبت میں امت مسلمہ کا ہر فرد روے زمین پر شریعت اسلامی اور عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے حتی المقدور جدوجہد کرے اور یہی امام زمانہ ؑ کا حقیقی انتظار ہے۔
-
مشکلات میں گھرا ہر انسان ایک مسیحا کے انتظار میں ہے، یہی فکر، سوچ اور انتظار ہی دراصل نظریہ مہدویتؑ کی روشن دلیل ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ شب برات درحقیقت اطاعت خداوندی کی تجدید اور خواہشات نفسانی کی نفی کرکے نفس امارہ کو شکست دینے کے عہدکا موقع فراہم کرتی ہے۔
-
ہر انسان ایک مسیحا کے انتظار میں ہے یہی فکر، سوچ اور انتظارہی نظریہ مہدویت ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ فطری تقاضا ہے کہ جب بھی انسان کو مشکلات گھیرے میں لیتی ہیں، اس کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انتہا ہوتی ہے، انسانی معاشروں میں نا انصافی، بے عدلی، تشدد اور برائیوں کا رواج ہوتا ہے تو وہ ایک مسیحا کے منتظر ہوتے ہیں کہ جو انہیں مشکلات سے نکالے ظلم کا خاتمہ کرکے معاشرے کو تمام برائیوں سے پاک کرکے ایک پرامن، صالح اور نیکی پر مبنی معاشرہ قائم کرے۔ دور حاضر بھی اسی قسم کی مشکلات اور مسائل کا مرقع بن چکا ہے اور ہر انسان ایک مسیحا کے انتظار میں ہے یہی فکر، سوچ اور انتظار ہی دراصل نظریہ مہدویت ہے۔
-
منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی کے یوم ولادت پر رہبر انقلاب اسلامی نے بعض قیدیوں کی سزاوں میں معافی اور کمی کی منظوری دے دی
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 1 ہزار845 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔
-
ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان شعبہ تربیت:
11سے 18شعبان ہفتہ معرفت امام زمانہ (عج) کے طور پر منائے
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ تربیت کے زیر اہتمام11سے 18 شعبان ہفتہ معرفت امام زمانہ علیہ السلام کے طور پر منانے کا اعلان۔