حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہِ شعبان کے پُر مسرت ایام میں مدرسہ قرآن و حدیث کے طلاب کی عمامہ گذاری کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کئی طالب علموں کو معمم کیا گیا۔
یہ تقریب قم المقدسہ میں منگل کے روز جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ کی موجودگی میں مجتمع جامع امام خمینی (قدس سرہ) کے قدس ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین رضائی اصفہانی نے اعیاد شعبانیہ اور انقلاب اسلامی کی چھیالیسویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے علماء کی ذمہ داریوں اور ان کے فرائض پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی پروگرام اور اعیاد شعبانیہ کے کے سلسلے میں مدحیہ اشعار پیش کیے گئے، جبکہ مدرسہ قرآن و حدیث کے منتخب طلبہ کو المصطفیٰ قرآنی و حدیثی فیسٹیول میں ان کی نمایاں کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔
آپ کا تبصرہ