حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی ۱۴۴۷ھ کے موقع پر "هُداةُ الطریق" کے عنوان سے مبلّغین کی روانگی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں حوزہ علمیہ خراسان کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی خیاط نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ۳۰۰ مبلّغین اور ۲۰ خادموں کے گروہ، جو اربعین کے ایّام میں زائرینِ حسینی کی خدمت اور دینی معارف کی ترویج کی ذمہ داری سنبھالیں گے، پرچم گنبدِ امام حسین علیہ السلام کے زیر سایہ میدانِ عمل کی جانب روانہ ہوئے۔
یہ تقریب مبلّغین کے ایک تعلیمی دورے کے اختتام پر منعقد ہوئی، جس میں شرکاء نے نہ صرف اربعین کے موجودہ حالات اور تبلیغی ذمہ داریوں کا گہرا ادراک حاصل کیا، بلکہ ایک دوسرے کی تبلیغی استعداد و تجربات سے بھی روشناس ہوئے۔
اس تعلیمی دورے میں میڈیا ورکشاپ، دینی شبہات کے جوابات کے سلسلے میں خصوصی نشستیں، مختلف تبلیغی امور پر مباحثے اور علمی گفتوگو شامل تھیں، جن کا مقصد مبلغین کو فکری اور عملی لحاظ سے اربعین کے عظیم تبلیغی مشن کے لیے آمادہ کرنا ہے۔









آپ کا تبصرہ