حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ادارہ ارتباطات و ثقافت اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام والمسلمین حسینی نیشابوری نے اس تعلیمی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے طلباء کے بین الاقوامی تبلیغی میدانوں میں حصہ لینے کے لیے بین الاقوامی تحقیقی تعلیمی کمپلیکس کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا: اس میدان میں مرکز ثقافت اسلامی اپنے تبلیغی مشن کو انجام دینے کے لیے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ہر قسم کے تعامل اور ہم آہنگی کے لیے تیار ہے۔
اربعین ورلڈ ایوارڈ کے سکریٹری نے اربعین ورلڈ ایوارڈ کے بین الاقوامی ایونٹ کے نویں ایڈیشن کا تعارف کراتے ہوئے اس تقریب میں موجود طلاب و مبلغین کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اپیل کی کہ وہ اس ایونٹ میں بھرپور شرکت کریں اور اس سال اربعین کے موقع پر مختلف ممالک کے شرکاء اس ایونٹ کو متعارف کرانے کے لیے اپنے تبلیغی خدمات کو پیش کرنے کے ساتھ اس ایونٹ کے مزید بہتر بنانے میں ہماری مدد اور تعاون کریں۔
قابل ذکر ہے کہ طلباء اور مبلغین کرام اس ایونٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے انٹرنیٹ پورٹل intlarbaeen.com سے رجوع کر سکتے ہیں۔