۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تصادف

حوزہ/ کاظمین عراق میں، زائرین کی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 14 زائرین شہید ہو گئے ہیں جن میں سے 10 زائرین کا تعلق ایران سے جبکہ 4 زائرین کا تعلق افغانستان سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاظمین عراق میں، زائرین کی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 14 زائرین شہید ہو گئے ہیں جن میں سے 10 زائرین کا تعلق ایران سے جبکہ 4 زائرین کا تعلق افغانستان سے ہے۔

اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین زائرین کا تعلق کاشان ایران سے تھا لیکن راوند نامی ایرانی شہر میں ساکن تھے۔

رپورٹ کے مطابق، زائرین اربعین مارچ سے پہلے سامرا-کاظمین میں امامین عسکرین اور کاظمین علیہم السّلام کی زیارت کرنے جا رہے تھے جہاں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے زائرین میں سے 10 کا تعلق ایران سے جبکہ 4 زائرین کا تعلق افغانستان سے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .