۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
اربعین

حوزہ/ ایران کے صوبہ کردستان میں 4 مقامات پر 4 موکب حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی آستان قدس رضوی کی جانب سے اس صوبے سے گزرنے والے زائرین اربعین کو درکار خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ کردستان میں 4 مقامات پر 4 موکب حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی آستان قدس رضوی کی جانب سے اس صوبے سے گزرنے والے زائرین اربعین کو درکار خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

آستان نیوز کے مطابق، صوبہ کردستان میں حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے خدمات انجام دینے والے مراکز کے ڈائریکٹر نے اس خدمت کی تفصیلات کے بارے میں کہا: صوبہ کردستان میں آستان قدس رضوی کے چار موکب امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کر رہے ہیں جو کہ علاقوں میں منعقد ہوتے ہیں۔ یہ موکب مریوان، بیجار، قروہ اور باشماق نامی علاقوں میں نصب کئے گئے ہیں۔

مرتضیٰ ملاولی نے مزید کہا: اس موکب میں ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کی صورت میں روزانہ 1500 سے زائد افراد کے لئے کھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے، اربعین کے دنوں میں زائرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اس تعداد دو گنا اضافہ ہو جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .