۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اربعین

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے صوبہ ہمدان میں زیارت اربعین کے لئے جانے والے زائرین اور اس صوبے سے گزرنے والے زائرین کی خدمت کے لئے 4 موکب کا انتظام کیا گیا ہے جہاں زائرین کی مسلسل خدمت کی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے صوبہ ہمدان میں زیارت اربعین کے لئے جانے والے زائرین اور اس صوبے سے گزرنے والے زائرین کی خدمت کے لئے 4 موکب کا انتظام کیا گیا ہے جہاں زائرین کی مسلسل خدمت کی جا رہی ہے۔

صوبہ ہمدان میں حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے ذمہ دار اور انچارج محمد حیدری نے خادمین حرم کی جانب سے زائرین کے استقبال اور خدمت کے لیے اس دوران اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حقیقت یہ ہے کہ ایران کے زائرین کا ایک بڑا حصہ خراسان، تہران، سمنان، مازندران، اصفہان وغیرہ صوبوں سے گزرتا ہے، ہم نے ان کی میزبانی کے لیے خصوصی اقدامات کئے ہیں اور اس سلسلے میں 4 موکب کا انتظام کیا گیا ہے جو کہ ان زائرین کے گزرنے والے راستوں پر خدمت کے لئے ہر وقت آمادہ ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ زائرین اربعین کے لیے 3 اہم سرحدوں مہران، خسروی اور باشماق تک پہنچنے کا راستہ ہمدان سے ہوکے گزرتا ہے، انہوں نے مزید کہا: یہ زائرین یا تو ملائر سے نہاوند یا قزوین اور ساوہ سے اربعین کے عظیم اجتماع میں شرکت کے لیے ہمدان سے گزرتے ہیں، لہذا مناسب انداز میں ان کی میزبانی کی جاتی ہے۔

حیدری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صوبہ ہمدان میں موکب کے آغاز سے لے کر اب تک 1500 سے زیادہ کھانے زائرین کی خدمت میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، اور کہا: اس سال زائرین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے اربعین کے دنوں میں روزانہ 10,000 سے زیادہ کھانا فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: کھانوں کے علاوہ خادمین اربعین کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کا ایک بڑا حصہ زائرین کے درمیان ناشتے کی تقسیم کرنا ہے جو کہ یومیہ 40,000 لوگوں کا ناشتہ ہے جو کہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی، اس کے علاؤہ پانی کی بوتل بھی زائرین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .