۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
اربعین حسینی (ع) کے سلسلہ میں پاکستانی زائرین کا پہلا قافلہ ایران میں داخل ہو گیا

حوزہ / ایران کے میرجاوہ بارڈر، سیستان و بلوچستان کے راستہ پاکستانی زائرین کا پہلا قافلہ ایران میں داخل ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے میرجاوہ بارڈر، سیستان و بلوچستان کے راستہ پاکستانی زائرین کا پہلا قافلہ ایران میں داخل ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی زائرین کی بسوں کی آمد کے ساتھ ہی زاہدان ان قافلوں کو فیول کی فراہمی کا کام بھی ہفتے کے روز سے شروع ہو گیا ہے۔

زاہدان کے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈسٹریبیوشن کے ڈائریکٹر قربان علی مردانی نے بتایا کہ وہ اربعین حسینی کے پاکستانی زائرین کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ پاکستانی زائرین کو درکار فیول فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات اور منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اور آج پہلے قافلے کی آمد کے ساتھ ہی میرجاوہ سے زائرین کو لے جانے والی 20 سے زیادہ بسوں کو فیول فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: پاکستانی یا ایرانی بسیں استعمال کرنے والے پاکستانی زائرین اربعین کو میرجاوہ میں خلیج فارس فیول اسٹیشن اور زاہدان میں رامشار، تل سیاہ نیز بس ٹرمینل سمیت پورے روٹ پر موجود تمام پیٹرول اسٹیشنوں پر تاخیر کے بغیر فیول فراہم کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اربعین حسینی کے لئے آنے والی بسوں کو سب سے بڑی مشکل ایران میں فیول کی فراہمی کی رہتی تھی اور کسی مقام پر اگر فیول فراہم بھی کیا جاتا تو انتہائی مہنگے داموں فروخت کیا جاتا جو کہ اب وزارتِ پیٹرولیم ایران کے بقول اس سال اس مشکل پر قابو پانے کے لئے پیٹرول پمپس کو خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ زائرین کی بسوں کو طے شدہ فیول بآسانی فراہم کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .