۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اربعین

حوزہ/ ایران کے شہر ایلام کے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹر نے گزشتہ ایک شب و روز میں 77 ہزار 918 افراد کی آمدورفت کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر ایلام کے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹر نے گزشتہ ایک شب و روز میں 77 ہزار 918 افراد کی آمدورفت کا اعلان کیا۔

’سید زاہدین چشم خاور‘ نے پیر 12 اگست کی صبح شہر ایلام میں ایک انٹرویو میں مہران بارڈر پر زائرین کی تعداد میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: گزشتہ ایک شب و روز میں 77 ہزار 918 افراد نے مہران بین الاقوامی سرحد سے سفر کیا، مجموعی طور پر 11 ہزار 592 افراد ایران میں داخل ہوئے اور 66 ہزار 326 افراد مہران سے عراق میں داخل ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا: اس تعداد میں سے 11 ہزار 213 افراد ایران میں داخل ہوئے اور 64 ہزار 270 افراد ایران سے عراق کی جانب گئے۔

ایلام کے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹر نے مزید کہا: نیز اعداد و شمار کے مطابق 379 غیر ملکی شہری ملک میں داخل ہوئے اور 2056 افراد شہید قاسم سلیمانی بارڈر ٹرمینل کے ذریعے ملک سے عراق میں داخل ہوئے۔

چشم خاور نے بتایا کہ مہران کے سرحدی ٹرمینل پر زائرین کی بہبود کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں اور زائرین کی نقل و حرکت آسانی سے کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ ایلام اور مہران کی سرحد سال بھر زائرین اربعین حسینی اور مزارات مقدسہ کی زیارت کے لئے آمدورفت کا مرکزی بارڈر ہے اور گزشتہ سال مہران بین الاقوامی سرحد پر اربعین کی آمدورفت 30 ملین 60 لاکھ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .