حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت عباس علیہ السلام نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ امسال اربعین حسینی کے موقع پر 21,103,524 زائرین کربلا میں حاضر ہوئے۔ یہ اعداد و شمار جدید الیکٹرانک کاؤنٹنگ سسٹم اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کے ذریعے مرتب کیے گئے۔
بیانیے کے مطابق یہ سسٹم کربلا کے پانچ مرکزی داخلی راستوں، از جملہ بغداد–کربلا، نجف–کربلا اور بابل–کربلا شاہراہوں پر نصب تھا، جو زائرین کی آمد و رفت کو منظم انداز میں ریکارڈ کرتا رہا۔
حرم نے یہ اعداد و شمار 20 صفر 1447ھ (15 اگست 2025ء) تک مرتب کیے اور اعلان کیا کہ مسلسل دسویں سال الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے زائرین کا اندراج کیا گیا۔
بیانیے میں کہا گیا ہے کہ:
«ہم ایام اربعین حسینی کی مناسبت سے، حضرت حجت بن الحسن عجل اللہ تعالی فرجہ، مراجع عظام اور تمام دنیائے اسلام کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں اور خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ وہ اسلامی سرزمینوں کی حفاظت فرمائے اور زائرین کو اپنے وطن اور شہروں میں خیریت سے واپس لے جائے»۔
رپورٹ کے مطابق اربعین کے دوران لاکھوں عراقی اور غیر ملکی زائرین نے کربلا معلی میں حاضری دی، جبکہ حرم کی جانب سے خدماتی، طبی اور مجالس کے پروگرام زائرین کے لیے فراہم کیے گئے۔









آپ کا تبصرہ