حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عتبہ علویہ کے متولی عیسی السید محمد الخرسان نے اعلان کیا ہے کہ حضرت امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے 63 لاکھ سے زائد زائرین نجف اشرف میں مولا کے حرم کی زیارت کے لیے پہنچے۔
محمد الخرسان نے اپنے بیان میں کہا کہ حرم امیرالمومنین (ع) کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر میں نصب الیکٹرانک کاؤنٹنگ سسٹم کے مطابق اس سال شہادت امیرالمومنین (ع) کے موقع پر زائرین کی مجموعی تعداد 6,391,390 ریکارڈ کی گئی۔
عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان مقداد میری نے اس موقع پر اعلان کیا کہ زیارت کے دوران سیکیورٹی پلان کامیاب رہا اور انہوں نے اس روحانی اجتماع کی میڈیا کوریج میں صحافیوں کے کردار کو سراہا۔
آپ کا تبصرہ