۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شہادت امام علی

حوزہ / حضرت امام علی علیہ السلام نے شہادت سے پہلے اپنی وصیت میں یتیموں کا خیال رکھنے کی تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "الكافي" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمومنین علیہ السلام:

فيوَصِيَّتِهِ قَبلَ شَهادَتِهِ ـ : اللّه َاللّه َ في الأيتامِ ، فلا تُغِبُّوا حديث أفواهَهُم ، ولا يَضِيعوا بحَضرَتِكُم ، فقد سَمِعتُ رسولَ اللّه ِ صلى الله عليه و آله يَقولُ : مَن عالَ يَتيما حتّى يَستَغنِيَ أوجَبَ اللّه ُ عَزَّوجلَّ لَهُ بذلكَ الجَنَّةَ كما أوجَبَ لآكِلِ مالِ اليَتيمِ النّارَ . حديث

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

یتیموں کے بارے میں خدا سے ڈرو۔ ایسا نہ ہو کہ ایک دن انہیں کھانا دو اور ایک دن وہ بھوکے رہیں اور متوجہ رہو کہ کہ تمہاری موجودگی میں وہ ضائع نہ ہو جائیں کیونکہ میں نے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ جو بھی یتیم کی سرپرستی کرے گا یہاں تک کہ وہ بے نیاز ہو جائے تو خداوند عالم اس کے اس کام کی وجہ سے اس پر بہشت واجب قرار دیتا ہے اور یتیم کا مال کھانے والے پر دوزخ کو واجب قرار دیتا ہے۔

الكافي : ۷/۵۱/۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .