حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب"مسند أبی یعلی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:
لا تَزالُ عِصابَةٌ مِن اُمَّتی یُقاتِلونَ عَلی أبوابِ دِمَشقَ و ما حَولَهُ و عَلی أبوابِ بَیتِ المَقدِسِ و ما حَولَهُ لایَضُرُّهُم خِذلانُ مَن خَذَلَهُم ظاهِرینَ عَلَی الحَقِّ إلی أن تَقُومَ السَّاعَةُ
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
میری امت سے ایک گروہ دمشق کے دروازوں اور اس کے اطراف اور بیت المقدس اور اس کے اطراف میں ہمیشہ (دشمنوں) سے برسرِپیکار ہے۔ ان کی مدد نہ کئے جانا انہیں کوئی ضرر و نقصان نہیں پہنچا سکتا(چونکہ چاہے کوئی ان کی مدد نہ کرے وہ اپنے ارادے کے پکے ہیں)۔یہ گروہ قیامت تک حق کا پشت پناہ ہے۔
مسند أبی یعلی، ج ۱۱، ص ۳۰۲