پیر 25 نومبر 2024 - 03:00
حدیث روز | حقیقی مسلمان کی پہچان کا معیار

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں حقیقی مسلمان کی پہچان کے معیار کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی اللہ علیه وآله:

مَنْ أَصْبَحَ لاَ يَهْتَمُّ بِأُمُورِ اَلْمُسْلِمِينَ فَلَيْسَ مِنْهُمْ وَ مَنْ سَمِعَ رَجُلاً يُنَادِي يَا لَلْمُسْلِمِينَ فَلَمْ يُجِبْهُ فَلَيْسَ بِمُسْلِمٍ

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص صبح کرے اور مسلمانوں امور کی جانب توجہ نہ دے اور اسی طرح جو کسی مسلمان کی مدد مانگنے کی فریاد سنے اور اس کا جواب نہ دے اور اس کی مدد نہ کرے تو وہ مسلمان نہیں ہے۔

الکافی، ج 2، ص 164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha