حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "الکافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
مَن عَذَرَ ظالِما بظُلمِهِ سَلَّطَ اللّهُ علَيهِ مَن يَظلِمُهُ، فإن دَعا لَم يُستَجَبْ لَهُ، و لَم يَأجُرْهُ اللّهُ على ظُلامَتِهِ
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
جو شخص ظالم اور ستمگر کے ظلم پر عذر اور بہانے تلاش کرے (یعنی اس کے ظلم کی تاویل کرے) تو خداوند عالم اس پر ایسے شخص کو مسلط کرے گا جو اس پر ظلم کرے گا، اگر وہ دعا کرے گا تو اس کی دعا قبول نہیں ہو گی اور جو اس پر ظلم بھی ہو گا تو خدا اس کا اجر و ثواب اس کو عطا نہیں کرے گا۔
الکافی: ج 2، ص 334، ح 18









آپ کا تبصرہ