۲۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۵ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 13, 2024
دعا

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں زیادہ دعا کرنے کی علت کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الكافي" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

كانَ جَدّي يَقولُ: تَقَدَّموا فِي الدُّعاءِ؛ فَإِنَ‌ العَبدَ إذا كانَ‌ دَعّاءً فَنَزَلَ‌ بِهِ البَلاءُ فَدَعا، قيلَ: صَوتٌ مَعروفٌ، و إذا لَم يَكُن دَعّاءً فَنَزَلَ بِهِ بَلاءٌ فَدَعا، قيلَ: أينَ كُنتَ قَبلَ اليَومِ؟!

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

دعا کرنے میں دوسروں سے سبقت حاصل کرو کیونکہ جب بندہ زیادہ اہلِ دعا ہو اور اس پر کوئی مصیبت نازل ہو اور وہ دعا کرے تو کہا جائے گا (یہ تو) "جانی پہچانی آواز ہے"۔ اور جب وہ زیادہ اہلِ دعا نہ ہو اور اس پر مصیبت نازل ہو اور وہ دعا کرے تو اسے کہا جائے گا کہ "اس سے پہلے تو کہاں تھا؟!"۔

الكافي، شیخ کلینی (۳۲۹ ق)، ج ۲، ص ۴۷۲، ح ۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .