۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں قیامت کے دن مجاہدین کے مقام و منزلت کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "ميزان الحكمه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

مَن جُرِحَ في سَبيلِ اللّه ِ جاءَ يَومَ القِيامَةِ ريحُهُ كَرِيحِ المِسكِ ... عَلَيهِ طابَعُ الشُّهَداءِ

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو بھی شخص خدا کی راہ میں زخمی ہو گا تو وہ بروزِ قیامت اس حالت میں آئے گا کہ اس کے بدن سے مُشک جیسی خوشبو آ رہی ہو گی اور وہ شہداء کی علامات رکھتا ہو گا۔

ميزان الحكمه، ح ۹۸۱۴

تبصرہ ارسال

You are replying to: .