۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں اسلام اور مسلمانوں کے سربلندی تک پہنچنے کے راستے کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الكافي" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

إنَّ مِن بَقاءِ المُسلمينَ و بَقاءِ الإسلامِ أن تَصيرَ الأموالُ عندَ مَن يَعرِفُ فيها الحَقَّ ، و يَصنَعُ (فيها) المَعروفَ ، فإنَّ مِن فَناءِ الإسلامِ و فَناءِ المُسلمينَ أن تَصيرَ الأموالُ في أيدي مَن لا يَعرِفُ فيها الحَقَّ، و لا يَصنَعُ فيها المَعروفَ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

مسلمانوں اور اسلام کی سربلندی کے اسباب میں سے ایک یہ ہے کہ اموال کا (معاملہ) ایسے شخص کے پاس ہو کہ جو حق اور حقوق کو جانتا ہو اور نیکی اور خیرخواہی کے کاموں میں خرچ کرتا ہو اور اسلام اور مسلمانوں کی نابودی کے اسباب میں سے یہ ہے کہ اموال کے (امور) ایسے شخص کے سپرد کر دئے جائیں جو حق اور حقوق کو نہ جانتا ہو اور انہیں نیکی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ نہ کرتا ہو۔

الكافي: ۴ / ۲۵ / ۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .