اتوار 5 مارچ 2023 - 08:04
حدیث روز | قرض کی وصولی پر صبر کا ثواب

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں قرض کی وصولی پر صبر کرنے کے ثواب کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

مَنْ اقْرَضَ مُؤمِناً قَرْضاً ینْتَظِرُ بِهِ مَیسُورَهُ کانَ مالُهُ فی زکاةٍ وَ کانَ هُوَ فی صَلاةٍ مِنَ الْمَلائِکةِ حَتّی یؤَدّیهِ الَیهِ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

اگر کوئی کسی مومن کو قرض دے اور اس کی وصولی میں اس کے فراخیٔ رزق (تنگ حالات کے بہتر ہونے) کا انتظار کرے (اور اس پر دباؤ نہ ڈالے) تو اس کا دیا گیا قرض (خداوند متعال کے نزدیک) زکوۃ شمار ہو گی اور جب تک اس کا قرض واپس نہیں کر دیا جاتا فرشتے اس پر درود و سلام بھیجتے رہیں گے۔

بحارالأنوار- جلد ۱۰۳- صفحه ۱۳۹

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha