۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
هدیه

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں اہلِ خانہ کو ہدیہ (تحفہ) دینے کے طریقہ کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"ثواب الأعمال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

مَن دَخَلَ السّوقَ فَاشتَرى تُحفَةً فَحَمَلَها إلى عِيالِهِ، كانَ كَحامِلِ صَدَقَةٍ إلى قَومٍ مَحاويجَ، وَليَبدَأ بِالإِناثِ قَبلَ الذُّكورِ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص بازار جائے اور کوئی تحفہ خرید کر اپنے اہلِ خانہ کے لئے لے جائے تو (اس کا ثواب) اس شخص کی طرح ہے جو حاجتمندوں کے لئے صدقہ لے کر جائے اور اسے چاہئے کہ وہ پہلے اپنی بیٹیوں کو تحفہ دے اور پھر بیٹوں کو۔

ثواب الأعمال: ص ۲۳۹، ح ۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .