۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں لوگوں کے درمیان عدل و انصاف کے قیام کے ثمرے اور نتیجے کی جانب اشارہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "كافى" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

اِنَّ النّاسَ يَستَغْنونَ اِذا عُدِلَ بَيْنَهُمْ وَ تُنْزِلُ السَّماءُ رِزْقَها وَ تُخْرِجُ الاَْرْضُ بَرَكَتَها بِاِذْنِ اللّه ِ تَعالى

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

اگر لوگوں کے درمیان عدل و انصاف قائم ہو تو وہ بے نیاز ہو جائیں گے، آسمان اپنے رزق کی برسات برسائے گا اور زمین اپنی برکات کو خدا کے اذن سے باہر نکال دے گی۔

كافى، ج ۳، ص ۵۶۸، ح ۶

تبصرہ ارسال

You are replying to: .