حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "سفينة البحار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:
اوصيكُمْ بِالشُّبّانِ خَيْرا فَاِنَّهُمْ اَرَقُّ اَفـْئِدَةً اِنَّ اللّه َ بَعَثَنى بَشيرا وَ نَذيرافَحالَـفَنِى الشُّبّانُ وَ خالَفَنِى الشُّيوخُ، ثُمَّ قَرَاَ «فَطالَ عَلَيْهِمُ الاَْمَدُ فَقَسَتْ قُلوبُهُمْ»
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
میں تمہیں جوانوں سے حسنِ سلوک کی نصیحت کرتا ہوں کیونکہ ان کے دل زیادہ نرم و نازک ہوتے ہیں۔ بے شک خدا نے مجھے بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ پھر حضرت (ص) نے یہ آیت پڑھی "فَطالَ عَلَيْهِمُ الاَْمَدُ فَقَسَتْ قُلوبُهُمْ" یعنی "پس ان کی عمر بڑھ گئی (اس کے نتیجہ میں ان کے دل سخت ہو گئے"(سورہ حدید:16)۔
سفينة البحار، ج ۲، ص ۱۷۶