۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام رضا علیہ السلام نے ایک روایت میں خدا کے بہترین بندوں کی خصوصیات کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مسند الامام الرضا" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الرضا علیه السلام:

اَلَّذينَ اِذا اَحْسَنُوا اسْتَبْشَرُوا، وَاِذا اَساؤُوا اسْتَغْفَرُوا، وَ اِذا اُعْطُوا شَكَرُوا، وَ اِذَا ابْتَلَوْا صَبَرُوا، وَ اِذا غَضِبُوا عَفَوا

حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

(خدا کے نیک بندے) وہ ہیں جو جب نیکی کرتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں اور جب برائی کا ارتکاب کرتے ہیں تو استغفار کرتے ہیں۔ جب انہیں کوئی چیز دی جاتی ہے تو شکر ادا کرتے ہیں اور جب کسی مصیبت میں مبتلا ہوتے ہیں تو صبر کرتے ہیں اور جب غصہ ہوتے ہیں تو عفو و درگذر کرتے ہیں۔

مسند الامام الرضا عليه السلام، ج ۱ ص ۲۸۴

تبصرہ ارسال

You are replying to: .