حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الكافى" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الرضا علیه السلام:
إِذا وَعـَدْتُمُ الصِّبـْيانَ فَفـُوا لَهـُمْ فَإِنَّهُمْ يَرَوْنَ أَنَّكُمُ الَّذينَ تَرْزُقُونَهُمْ إِنَّ اللّهَ عَزَّوَجَلَّ لَيْسَ يَغْضِبُ لِشَىْءٍ كَـغَضَبِهِ لِلنِّسآءِ وَالصِّبـْيانِ.
حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:
جب بچوں سے وعدہ کرو تو (ان کے لئے) ان وعدوں پر عمل کرو کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ تم ہی ان کو روزی دینے والے ہو۔ بے شک خداوندِ عالم جتنا عورتوں اور بچوں کے (حقوق کا خیال نہ کرنے) کی وجہ سے غضبناک ہوتا ہے اتنا کسی اور چیز کے لئے غضبناک نہیں ہوتا۔
الكافى، ج 6، ص 50