۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے ایک روایت میں اطاعتِ خداوندِ متعال پر صبر کرنے اور گناہوں کو ترک کرنے کی نصیحت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مندر جہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الکاظم علیه السلام:

اِصبِرْ على طاعَةِ اللّه ِو اصبِرْ على معاصِي اللّه ِ فإنّما الدنيا ساعةٌ ، فما مَضَى منها فلَيسَ تَجِدُ لَهُ سروراً و لا حُزناً ، و ما لم يَأتِ منها فلَيسَ تَعرِفُهُ، فاصبِر على تلك الساعةِ التي أنتَ فيها فَكَأنّكَ قدِ اغتَبَطتَ

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا:

خدا کی اطاعت اور گناہوں کے ترک کرنے پر صبر کرو کیونکہ دنیا ایک گھڑی سے زیادہ نہیں ہے (یعنی دنیا کا دورانیہ بہت کم ہے)، جو کچھ دنیا سے گزر چکا ہے اس کی نہ خوشی کا احساس کر سکتے ہو اور ہی اس کے غم کا اور جو دنیا سے ابھی آیا ہی نہیں اس کا تمہیں معلوم ہی نہیں کہ کیا ہو گا!؟ پس جس گھڑی میں اب ہو اس میں (ترکِ گناہ پر) صبر کرو اور خوش رہو۔

تحف العقول: 396

تبصرہ ارسال

You are replying to: .