حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "الأمالي للمفيد" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال امیرالمومنین علیه السلام:
اِعلَمُوا أنَّ عَبدا و إن ضَعُفَتْ حِيلَتُهُ، و وَهَنَتْ مَكِيدَتُهُ أنَّهُ لَن يُنقَصَ مِمّا قَدَّرَ اللّهُ لَهُ، و إن قَوِيَ عَبدٌ في شِدَّةِ الحِيلَةِ و قُوَّةِ المَكِيدَة أنّهُ لن يُزادَ عَلى ما قَدَّرَ اللّهُ لَهُ
حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
آگاہ رہو کہ جو کچھ خداوندِ عالم نے بندے کے لئے مقدّر کر رکھا ہے وہ بغیر کسی کمی بیشی کے اس تک پہنچے گا اگرچہ وہ رزق و روزی کو تلاش کرنے کے طریقے نہ جانتا ہو (اور اس کا حیلہ کارگر نہ ہو) نیز جتنا خدا نے اس کے لئے مقدّر کر رکھا ہے اس سے زیادہ اس کو نہیں پہنچے گا بھلے وہ بہت زیادہ چالاک اور ہوشیار ہی کیوں نہ ہو۔
الأمالي للمفيد: 207/39