۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں تاجروں (بازاریوں) کو چند نصیحتیں کی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمومنین علیه السلام:

(اِذا طافَ فِى الاَْسواقِ وَ وَعَظَهُمْ): يا مَعْشَرَ التُّجّارِ قَدِّمُوا الاِْسْتِخارَةَ وَتَبَرَّكُوا بِالسُّهُولَةِ وَاقْتَرِبُوا مِنَ اَلْمُتَبايِعَيْنِ وَتَزَيَّنُوا بِالْحِلْمِ وَتَناهَوْا عَنِ الْيَمينِ وَجانِبُوا الْكِذْبَ وَتجافُوا عَنِ الظُّلْمِ وَاَنْصِفُوا الْمَظْلُومينَ وَلاتَقْرَبُوا الرِّبا «وَاَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيْزانَ وَلاتَبْخَسُوا النّاسَ اَشْيائَهُم وَلاتَعْثَوا فِى الاَْرْضِ مُفْسِدينَ»

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

اے گروہِ تجار (بازاریان)! آغاز میں خدا سے خیر طلب کرو اور تجارت میں آسانی کے ذریعہ برکت حاصل کرو، اخلاق و اہمیت کے ذریعہ خریداروں کا قرب حاصل کرو، اپنے آپ کو حلم و بردباری سے آراستہ کرو، قسم کھانے سے اجتناب کرو، جھوٹ سے دور رہو، ظلم و ستم سے کنارہ کشی اختیار کرو، مظلوموں کا حق ادا کرو، ربا اور سود کے نزدیک نہ جاؤ، پیمانہ اور ترازو کو کامل کرو (یعنی پیمانہ اور تولنے میں کمی نہ کرو) اور زمین میں فساد نہ پھیلاؤ۔

بحارالأنوار، جلد 78/54

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .