۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ملک پاکستان میں نفرت اور شیعہ نسل کشی کی تاریخ

حوزہ/ اراکین ادارہ انجمن صاحب الزمان (عج) اس حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور اس کے خلاف اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملک میں شیعہ نسل کشی کو روکنے کےلئے کیوں ناکام ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمسایہ ملک پاکستان میں پشاور کے قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دہشتگردانہ حملہ کرکے ایک بار پھر سفاکیت کا مظاہرہ کیا ہے اس حملہ میں خطیب جمعہ حجۃ الاسلام آغا ارشاد حسین خلیلی سمیت دسیوں نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

اراکین ادارہ انجمن صاحب الزمان (عج) اس حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور اس کے خلاف اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملک میں شیعہ نسل کشی کو روکنے کےلئے کیوں ناکام ہیں۔آخر کب تک ایک خاص فرقہ کے خلاف اس طرح کے دلسوز حملے ہوتے رہیں گے۔

حکومت پاکستان سے ہم فوری طور ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آخر میں خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ وہ شہدا کے خاندان کو صبر جمیل و اجر جزیل اور زخمیوں کو فوری طور شفایابی عطا فرمائے اور اس سفاکیت میں ملوث درندہ صفت دہشتگردوں کو نیست ونابود فرمائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .