حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملبورن آسٹریلیا کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی نے پشاور بم بلاسٹ پر اپنے غم و غصہ کے کا اظہار فرماتے ہوئے کہا کہ کیا یہی مدینہ کی ریاست ہے کیا یہی نظام مصطفے (ص) ہے خانہ خدا بالکل غیر محفوظ ہیں یہ کیسے مسلمان ہیں کہ نہ جمعہ کے دن کا احترام نہ رجب کے مہینے کا احترام نہ خانہ خدا کا احترام اور نہ ہی نماز کا احترام ۔
صدر شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا نے کہا کہ ایک بار پھر ا پاکستان لرز اٹھا نمازی شہید کردئیے گئے اعداد و شمار سچے ثابت ہوئے مسلمانوں کے سب سے بڑے قاتل مسلمان ہیں اور ایسی کئی نام نہاد مسلم ریاستیں ہیں جہاں مسلمان سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں دہشت گردی کے ذمہ داروں کو فورا گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے اور دہشت گرد تنظیموں اور انکے چلانے والوں پر پابندی لگائی جائے اور انھیں سخت ترین سزا دے کر ملک میں امن قائم کریں اور اپنی شبیہ کو بہتر کرنے کا آخری موقع ہے ۔
امام جمعہ ملبورن نے کہا کہ آخر کب تک عبادت خانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا اور کب تک اقلیت کے خون کی ہولی خدا کے گھر میں کھیلی جاتی رہے گی یہ سلسلہ بند ہو نا چاہئے آخر کب تک مسجدوں میں نمازی قتل کئے جاتے رہیں گے ۔