۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
وحدت امت میراث نبوت کانفرنس

حوزہ/ مقررین نے وحدت و اتحاد کو عملی جامہ پہنانے کا عہد کیا اور فرقہ واریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،البصیرہ پاکستان کے زیر اہتمام خانہ فرہنگ جہموری اسلامی ایران پشاور کے تعاون سے پشاور میں وحدت امت میراث نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تصویری جھلکیاں:پشاور میں وحدت امت میراث نبوت کانفرنس

منتظمین نے بتایا کہ ہفتہ وحدت بافرمان رہبر کبیر بت شکن زمان حضرت آیت اللہ العظی الامام سید روح اللہ الخمینی رضوان اللہ علیہ 12 تا 17 ربیع الاول جشن ولادت باسعادت ختمی مرتبت سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم و  فرزند گرانقدر نبی اکرم حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے مناسبت سے عظیم الشان وحدت امت میراث نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں  جید اہلسنت و اہل تشیع کے علماء کرام و اکابرین نے شرکت کی و وحدت امت کے حوالے سے بہترین خطاب کیا اور ہفتہ وحدت کو فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے عہد و پیمان قرار دیا۔

مقررین میں سے جناب لیاقت بلوچ صاحب سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان، جناب سید ثاقب اکبر نقوی صاحب صدر نشین البصیرہ پاکستان ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان،جناب ڈاکٹر اکرام الحق یاسین صاحب سیکٹری اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، جناب محمد اقبال بہشتی صاحب رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان،جناب علامہ سید العارفین مہتمم مدرسہ راحت العلوم راحت آباد پشاور، جناب عابد حسین شاکری صاحب مدرس جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور، جناب پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ نعیم بخاری چیئرمین شعبہ اسلامیات ایگریکلچر پونیورسٹی پشاور، جناب مولانا محمد مقصود سلفی صاحب،جناب مولانا احسان اللہ جنیدی صاحب، مدرس جامعہ غفوریہ جنیدیہ حیات آباد پشاور، جناب مہران اسکندریان صاحب ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران پشاور، جناب حمید رضا قمی صاحب کونسلر جنرل ایران پشاور کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

تمام مقررین نے وحدت و اتحاد کو عملی جامہ پہنانے کا عہد کیا اور فرقہ واریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر پشتو زبان کے نامور شاعر جناب مرحوم سید جعفر حسین المعروف ریختونے کی پشتو زبان میں منظوم ترجمہ قرآن مجید کی رونمائی بھی کی گئی۔ آخر میں شہداء نماز ہائے جمعہ قندوز و قندھار افغانستان کیلئے فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .