۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ لاہور میں خانہ فرہنگ ایران میں وحدت مذاہب اسلامی کے عنوان سے کانفرنس

حوزہ/ لاہور میں خانہ فرہنگ ایران کے زیراہتمام کانفرنس بعنوان ''وحدت مذاہب اسلامی'' کا انعقاد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رسول خدا کی ذات نقطہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے، انکی ذات کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔

خانہ فرہنگ ایران، لاہور میں کانفرنس بعنوان ''وحدت مذاہب اسلامی'' کا انعقاد ہوا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام متحد ہو کر بصیرت اور دشمن شناسی اپناتے ہوئے اپنے مشترکہ دشمن کو شناخت کریں، جو عالم اسلام اور پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، پس ہم صرف وحدت سے اپنے دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ان کے ناپاک ارادوں کو بھی ناکام و نامراد کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسول خدا کی ذات نقطہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے، انکی ذات کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔

تصویری جھلکیاں:  لاہور میں خانہ فرہنگ ایران میں وحدت مذاہب اسلامی کے عنوان سے کانفرنس
 

کانفرنس سے جعفر روناس ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، محمد رضا ناظری قونصلیٹ جنرل جمہوری اسلامی ایران، علامہ محمد حسین گولڑوی، چیئرمین عالمی امن فورم، عارف حسین الجانی مرکزی صدر امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان، علامہ سید علی رضا نقوی، رکن مجلس نظارت امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، علامہ سید مرید حسین نقوی مہتمم اعلی جامعہ المنتظر، عالمہ سکینہ مہدوی، علامہ مفتی راغب حسین نعیمی پرنسپل جامعہ نعیمیہ، ڈاکٹر پیر طارق شریف زادہ صدر نشین عالمی سیرت آکادمی، علامہ مفتی رمضان سیالوی خطیب داتا گنج بخش، لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سربراہ ادارہ منہاج الحسین و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، پیر سید سعید الحسن شاہ، وزیر اوقاف و مذہبی امور، حکومت پنجاب،امجد حسین چشتی، سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) اور پروفیسر محمود غزنوی، جمعیت اہلحدیث نے خطاب کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .