۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ادارۂ منہاج الحسین لاہور

حوزہ/ ادارۂ منہاج الحسین علیہ السلام جوہر ٹاؤن لاہور پاکستان کے زیر اہتمام "ذبیح منیٰ و کربلا کانفرنس" منعقد ہوئی، جس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام نے فلسفہ شہادت اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان پر گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ منہاج الحسین علیہ السلام جوہر ٹاؤن لاہور پاکستان کے زیر اہتمام "ذبیح منیٰ و کربلا کانفرنس" منعقد ہوئی، جس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام نے فلسفہ شہادت اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان پر گفتگو کی۔ اس موقع پر آیۃ اللہ محسن الحکیمؒ، آیۃ اللہ سعید الحکیمؒ سمیت حکیم خاندان کے دیگر علماء و فقہاء کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، اس عظیم کانفرنس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق سے علمائے کرام کا تین رکنی خصوصی وفد شریک تھا۔

کانفرنس سے ادارۂ منہاج الحسین لاہور کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، علامہ شیخ ساجد رضا خان، علامہ عقیل اختر ترابی، علامہ نسیم عباس کاظمی، علامہ حسن رضا باقر، علامہ رائے ظفر علی، علامہ غلام مصطفیٰ نیئر علوی، علامہ رشید ترابی، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مفتی شبیر انجم مدنی، پیر وقاص منور مجددی، محمد حسین گولڑوی، بیرسٹر معصومہ بخاری، فیاض گوندل ایڈووکیٹ سمیت مختلف مسالک کے تعلق رکھنے والے مفکرین، جید علماء اور دانشور حضرات نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام، سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام ،حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام، حضرت امامین عسکریین علیہما السلام، حضرت عقیلہ بنی ہاشم زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ ہائے مبارکہ کے علم کی خصوصی زیارت بھی کرائی گئی۔

پاکستان کی سالمیت، علماء و مراجع کی طول عمر اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے وحدت امت اور ذبیح منیٰ اور ذبیح کربلا کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی اور امت کو وحدت و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دور حاضر کی یزیدیت کے سامنے کردار حسینیؑ پیش کرنے اور ڈٹ جانے کا پیغام دیا۔

کانفرنس سے خطاب کے دوران علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ کربلا کے شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرنا ہی ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ اہلبیتؑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .