۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علماء و ذاکرین کانفرنس

حوزہ/ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے 26جولائی کو اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کی عظیم الشان کانفرنس منعقد ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام کی آمد کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے 26جولائی کو اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کی عظیم الشان کانفرنس منعقد ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان میں عزاداری امام حسینؑ کے انعقاد میں درپیش مسائل، بانیان و لائنسسداران اور کارکنان پر شیڈول فور کی پابندیوں، آمدِ محرم الحرام میں عزادای اور عزاداروں کے تحفظ اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر لائحۂ عمل طے کرنے کے لئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام؛

اسلام آباد میں 26 جولائی کو علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں پاکستان بھر سے علمائے کرام، ذاکرین عظام، خطباء و واعظین، امام جمعہ و جماعت اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخیصیات شریک ہوں گی اور اس عظیم الشان کانفرنس کی صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .