۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ 26 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی علماء و ذاکرین کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و ذاکرین شریک ہونگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ 26 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی علماء و ذاکرین کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و ذاکرین شریک ہونگے۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں رابطہ مہم جاری ہے، یہ کانفرنس تاریخی سنگ میل ثابت ہوگی، عزاداروں پر ایف آرز، فورتھ شیڈول اور عزاداری کے راستے میں غیر قانونی رکاوٹوں کے خاتمے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے اس کانفرنس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کرینگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .