۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تصاویر/ اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ مكتب تشیع و عزاداری (۳)

حوزہ/ ملت جعفریہ پاکستان کے بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزیوں اور تکفیری و ناصبی شرپسند عناصر کی جانب سے مسلسل مقدسات مکتب اہل بیتؑ کی توہین کےخلاف شیعہ قوم کی وحدت کا عظیم الشان اظہار، قائدین و ذاکرین تحفظ حقوق تشیع وعزاداری کیلئے متحد، اسلام آباد میں ملک بھر سے شیعہ قومی جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام، ذاکرین عظام اور واعظین کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد/ تفصیلات کے مطابق ملک پاکستان کے بزرگ علمائے مکتب اہل بیتؑ، شیعہ تنظیمات و قائدین کے زیر اہتمام علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری کا فقید المثال انعقاد جامع امام صادق ؑ اسلام آباد میں جاری ہے ۔ اس کانفرنس کی کامیابی کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اس میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی ، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، سربراہ جامعتہ الکوثر علامہ شیخ محسن نجفی ، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ علامہ حافظ ریاض نجفی بیک وقت ایک ہی پنڈال میں موجود ہیں۔

تصویری جھلکیاں:  اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس کا پہلا سیشن جاری، ملک بھر سے علماء و ذاکرین کی شرکت

ان بزرگان کے علاوہ ملک بھر سےعلامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفرنقوی،ذاکر اہل بیتؑ علامہ گلفام ہاشمی ، ذاکر اہل بیتؑ نثار قلندری ،ذاکر اہل بیتؑ اقبال ناصر چانڈیہ، علامہ تقی شاہ نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ صادق تقوی، علامہ رضی حیدر زیدی، علامہ ناظرعباس تقوی ودیگر جید علمائے کرام وذاکرین عظام بھی جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ملت تشیع اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی، علامہ ناظر تقوی

اس بات میں دو رائے نہیں کہ یہ اجتماع اپنی نوعیت کا تاریخی اجتماع ہے جس سے اسلام دشمن وتشیع دشمن قوتوں کوواضح پیغام گیا ہے کہ تمام شیعہ قومی جماعتیں اور شخصیات مکتب تشیع کے حقوق اور عزاداری کے تحفظ کیلئے متحد ہیں اور اس راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، اس تاریخی اجتماع سے قوم نےملی وحدت و قوت کا عظیم الشان مظاہرہ کیا ہے جس سےدشمن تشیع و عزاکو ملی قوت کا واضح پیغام پہنچا ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • صدر مجلس علماء یو،ٹی لداخ ھند IN 07:20 - 2021/09/24
    0 0
    ماشاءاللہ بہت خوب ہے لیکن یہ سمجھ میں نہیں آرہاہے کہ آغا سید جواد نقوی اس میں نظر نہیں آرہا ہے کیا وہ پاکستان کے معروف علماء سے نہی جب کہ ہر جگہ انکے چرچے ہیں شاید پاکستان میں انکے جیسے مدرسے دیکھنے کو نہیں ملتاہے وہ تو خود ۔۔۔۔۔ جواب کا منتظر کیو نکہ انکے طالب علوم یہاں پر موجود ہے تاکہ انکو کچھ بتا سکوں وسلام