حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ جمعرات،23 ستمبر پر منعقد ہونے والی عزاداری کانفرنس ملت اسلامیہ کے اتحاد کا مظہر، اسلام اور اہل بیتؑ کے دشمنوں کے لیے تیر بہ ہدف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے اتحاد کے لئے علمائے، واعظین اور ذاکرین کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی ،اور مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی کی میزبانی میں عزاداری کانفرنس بروقت اقدام ہے۔ انشاءاللہ دشمنان اہل بیت کو شیعہ کے خلاف ہونے والی سازشوں پر سخت پیغام دیں گے اور ریاست پر واضح کریں گے کہ پرامن جدوجہد کے ذریعے پہلے بھی حقوق کا تحفظ کیا اب بھی کریں گے۔
حکومت نیشنل ایکشن پلان اور پیغام پاکستان پر عملدرآمد بھول گئی ہے۔ دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ ملک فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ لیکن ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو انہیں مایوسی ہوگی۔ ہماری تاریخ شہادتوں سے عبارت ہے، ہمیںکوئی دبا نہیں سکا۔ دشمن کو1990ءکی فرقہ واریت تو یاد ہوگی ۔