۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
لاہور، عصمت فاطمیہ محورِ وحدتِ امت اسلامیہ کانفرنس 20 جمادی الثانی کو ہوگی

حوزہ/ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعہ اُم الکتاب لاہور کے زیراہتمام ’’عصمت فاطمیہ محورِ وحدت امت اسلامیہ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والی ملک کی معروف سکالرز اور دانشور خواتین شرکت کریں گے۔ کانفرنس 20 جمادی الثانی، 3 فروری کو صبح 9 بجے شروع ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعہ اُم الکتاب لاہور کے زیراہتمام ’’عصمت فاطمیہ محورِ وحدت امت اسلامیہ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والی ملک کی معروف سکالرز اور دانشور خواتین شرکت کریں گے۔ کانفرنس 20 جمادی الثانی، 3 فروری کو صبح 9 بجے شروع ہو گی۔

کانفرنس سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی صدارتی خطاب کریں گے۔ کانفرنس کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کر دی گئی ہے جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں کانفرنس کے تشہیری پوسٹر بھی آویزاں کئے جا رہے ہیں۔

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے ترجمان نے بتایا کہ 20 جمادی الثانی کو ’’یوم تعظیم مادران، یوم تکریم خواتین اور یوم جامعہ ام الکتاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی ممتاز دینی درس گاہ جامعہ ام الکتاب کا سنگ بنیاد بھی اسی دن رکھا گیا تھا، یہ کانفرنس یوم فاطمہ (س) کی مناسبت سے مذکورہ بالا تمام عنوانات کا احاطہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک بیداری کی کارکن خواتین سے رابطے کر رہی ہیں، کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کی خواتین شریک ہوں گی، یہ کانفرنس وحدت امت کی مثال ثابت ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .