۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے اکیسویں صدی میں بھی عوام پینے کے صاف پانی بہتر تعلیم سمیت بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان کے شہر بھنڈ ضلع صحبت پور میں منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انبیائے کرام اور آل رسول کی پاکیزہ سیرت اور عظیم کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے جنہوں نے اعلی انسانی اقدار عبودیت الہی تقوی شجاعت سخاوت  کی عملی تصویر پیش کی۔  امت مسلمہ قرآن اور اہل بیت سے اپنے تعلق کو مضبوط بناتے ہوئے اپنے کردار کو قرآن و اہل بیت کی تعلیمات کی روشنی میں ڈھالے۔

اس موقع پر تنظیمی ذمہ داران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے اکیسویں صدی میں بھی عوام پینے کے صاف پانی بہتر تعلیم سمیت بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ آج بھی بھاگ اور کچھی کے عوام سینکڑوں کلومیٹر پیدل لانگ مارچ کرکے پینے کے پانی کا مطالبہ کرتے ہیں ریاست مدینہ کے دعویدار عوام کے دکھ درد کا مداوا کریں ۔ 

انہوں نے کہا کہ کچھی کینال سے بلوچستان کی ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی آباد ہوگی کچھی کینال سے نصیر آباد ڈویژن کے ضلع نصیر آباد جھل مگسی کچھی لہڑی اور ضلع ڈیرہ بگٹی میں زرعی انقلاب آئے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔ مگر حکومت کی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث یہ منصوبہ غیر معمولی تاخیر کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بلوچستان کی محرومیتوں کے ازالے کا وقت آ چکا ہے اب ضروری ہے کہ بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھا جائے بوری بند لاشوں اور تالے لگے تابوتوں سے حکمران بلوچستان کے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ریاست مدینہ کے دعویدار عوام کے ساتھ ماں کی شفقت کا اظہار کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .