۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
جامعہ روحانیت بلتستان

حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے ڈاکٹر ریحان اعظمی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے ڈاکٹر ریحان اعظمی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم شاعرکی زندگی رسول اور آل رسول صل اللہ علیہ وآل وسلم کی محبت سے سرشار رہی آپ کا کلام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ان کی مرثیہ گوئی اور مرثیہ نگاری میں حیران کن روانی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ریحان اعظمی کی اردو ادب کےلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ انہوں نے بے حساب حمد، نعتیں، قصائد، اشعار اور نوحے لکھے ۔

اللہ پاک مرحوم کو جوار اہلیبیت اطہار علیہم السلام میں محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .