۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "سید محمد علی حسینی" کی پاکستانی وزیر ریلوے "مراد سعید" سے ملاقات

حوزہ/ پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور پاکستانی وزیر ریلوے نے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاجروں کو مزید سہولیت کی فراہمی سمیت نقل و حمل اور مواصلات کے شعبوں میں ترقی کیلئے بین الاقوامی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور پاکستانی وزیر ریلوے نے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاجروں کو مزید سہولیت کی فراہمی سمیت نقل و حمل اور مواصلات کے شعبوں میں ترقی کیلئے بین الاقوامی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، "مراد سعید" اور "سید محمد علی حسینی" نے پیر کے روز ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی تقویت پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے اقتصاد اور تجارتی شعبوں میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سمیت کورونا وبا کے دوران پاک- ایران کے درمیان نقل و حمل کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان نئی سرحدی گزرگاہوں کے افتتاح پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں ٹریفک میں اضافے کے ساتھ ساتھ تاجروں اور ڈرائیوروں کو مزید سہولیات کی فراہمی‌کا جائزہ لینا ہوگا۔

ایرانی سفیر اور پاکستانی وزیر ریلوے نے موجودہ مسائل اور مشکلات کو مشترکہ ورکنگ گروپ کے فریم ورک کے اندر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے نقل و حمل اور مواصلات کے شعبوں میں ترقی کیلئے ایران اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوسری باضابطہ سرحد "ریمدان- گنبد" کا 19 دسمبر کو افتتاح کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .