۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
پاکستان میں ایرانی سفیر سبکدوش، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے الوداعی تقریب

حوزہ/ پاکستان و ایران کے تعلقات گہرے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں پر مبنی ہیں، پاکستانی عوام دونوں اسلامی ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جن کو مزید بہتر بنانے میں سابق سفیر سید محمد علی حسینی نے اہم کردار ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر کی پاکستان ایران تعلقات میں بہتری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکی پاکستان میں تعیناتی کے دورانیے کو بہترین قرار دیا۔

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیے میں مختلف سیاسی، سماجی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر کی پاکستان ایران تعلقات میں بہتری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکی پاکستان میں تعیناتی کے دورانیے کو بہترین قرار دیا، ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے پوری پاکستانی قوم کی جانب سے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان و ایران کے تعلقات گہرے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں پر مبنی ہیں، پاکستانی عوام دونوں اسلامی ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جن کو مزید بہتر بنانے میں سابق سفیر سید محمد علی حسینی نے اہم کردار ادا کیا، بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارت میں بہتری کے لیے کی گئی کامیاب کوششیں لائق تحسین ہیں۔

اس موقع پر سید محمد علی حسینی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر بھی زور دیا، دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .