۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ڈاکٹر عبدالغفور راشد

حوزہ/ مسجد الاقصیٰ پر 1948ءسے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا قبضہ پوری دنیا کا ضمیر جنجھوڑ رہا ہے۔مسلم ممالک کو متحد ہوکر فلسطین کی آزادی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کی بحالی کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوسرے ممالک کے لیے بھی اچھا پیغام ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ایران سمیت باقی اسلامی ممالک سے بھی تجارتی ، سفارتی اور سماجی تعلقات میں بہتری لائی جائے۔

انہوں نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں ہونے والے ترقیاتی اور دفاعی معاہدوں کو دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی میں بہتر ین اقدام قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب، دیرینہ اتحادی اور برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں۔دونوں ممالک میں قائم درینہ تعلقات ہمارا سرمایہ ہے۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے زور دیا کہ سعودی عرب اور پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں ،ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی۔مسجد الاقصیٰ پر 1948ءسے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا قبضہ پوری دنیا کا ضمیر جنجھوڑ رہا ہے۔مسلم ممالک کو متحد ہوکر فلسطین کی آزادی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .