حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے العارف ہاوس میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج کورونا کی وبا نے ساری دنیا کو پریشان کن صورتحال سے دوچار کر دیا ہے خاص طور پر ترقی پزیر ممالک کا حال بہت زیادہ برا ہے بیروزگاری نے اپنے پنجے مذید گاڑ دئیے ہیں اور حکمرانوں کے پاس سوا باتیں بنانے کے اور کچھ نہیں ہے ان حالات میں عید کی خوشی ایسے ہی حاصل کی جا سکتی ہے کہ عید سادگی سے منائی جائے اور غریبوں اور ناداروں کی مدد کی جائے مشکل حالات میں انسان کی مدد ہی انسانیت کی پہچان کراتی ہے۔
علامہ حسن ظفر نے مذید کہا کہ ماہ مبارک کے دوران مہنگائی کا جو طوفان اٹھا ہے کاش یہ تاجر برادری عید کے موقع پر غریبوں اور ناداروں کے لئے ایسا ماحول فراہم کر دیں کہ وہ بھی اپنے بچوں کے کپڑے جوتے لے سکیں میری حکمرانوں سے اپیل ہے کہ وہ اس سال عید پر غریبوں کے لئے پورے ملک میں ریلیف پیکیج کا اعلان کریں کیو نکہ حکومت کا کام اپنی عوام کو ریلیف فراہم کر نا ہے۔