۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عارف واحدی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سنچری ڈیل کی ناکامی کے بعد غزہ اور فلسطین پر اسرائیلی بمباری اور ظلم و ستم میں اضافہ ہوگیا ہے جسے روکنے کے لئے عالم اسلام سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اسرائیلی ظلم و ستم کی روک تھام کیلئے عملی اقداما ت اٹھانے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلیٹ کے زیر اہتمام، جمعیت علمائے پاکستان اور امت واحدہ پاکستان کے فہمی اشتراک سے ’’قدس مسلمانوں کے اتحاد کا مظہر‘‘ کے موضوع پر عالمی یوم قدس کے موقع پر ایک عظیم الشان آن لائن کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

اس کانفرنس سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا کہ یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کو کیوں اسرائیلی جارحیت نظر نہیں آتی، اسرائیل نے ظلم و بربریت کے وہ پہاڑ توڑے ہیں جن کی مثالیں ڈھونڈے نہیں ملتیں، گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ اور یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ کے قیام کی مخالت میں عالم اسلام کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا جاسکے، بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جو یہودیوں کے قبضے میں رہنا مسلمانوں کی غیرت پر سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنچری ڈیل کی ناکامی کے بعد غزہ اور فلسطین پر اسرائیلی بمباری اور ظلم و ستم میں اضافہ ہوگیا ہے جسے روکنے کے لئے عالم اسلام سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اسرائیلی ظلم و ستم کی روک تھام کیلئے عملی اقداما ت اٹھانے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .