۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سکردو میں عالمی القدس ریلی

حوزہ/ مقررین نے یوم القدس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اور یوم القدس یوم اللہ یوم رسول اللہ اور یوم اسلام ہے جو اس دن کو نہیں مناتا وہ استعمار کی خدمت کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت  امام خمینی رح کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے آج بعد از نماز جمعہ بیت المقدس اور مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں انجمن امامیہ بلتستان کی سرپرستی میں جامع مسجد سکردو  سے یاد گار چوک تک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرہ بازی کی گئی ۔

سکردو میں عالمی القدس ریلی،مومنین کی کثیر تعداد نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف برائت کا اظہار

شرکاء نے ہاتوں میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم فلسطین کے پرچم اور رہبر معطم انقلاب اور امام خمینی کے فرامین پر مشتمل پلے کارڈ اٹھائے۔رکھے تھے ریلی یاد گار چوک سکردو پھنچ کرایک احتجاجی صورت اختیار کرگئی۔  

سکردو میں عالمی القدس ریلی،مومنین کی کثیر تعداد نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف برائت کا اظہار

اس احتجاجی جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔
تلاوت کا شرف مدرسہ حفاظ القرآن کے طلاب نے حاصل کیا ۔
برادر عون علی نے ترانہ القدس پیش کیا ۔ تحریک بیداری کے شیخ عارف تائبی ۔ آئی ایس اوکے برادر وقار روش شیعہ علما کونسل کے شبیر حافظی مجلس وحدت المسلمین سیکٹری جنرل  آغا علی رضوی نے خطابات کیے۔

سکردو میں عالمی القدس ریلی،مومنین کی کثیر تعداد نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف برائت کا اظہار

انجمن امامیہ کے صدر آغا باقر الحسینی قراداد پیش کیا ۔ اور شرکاء نے تکبیرکے ساتھ ہر بند کی تائید فرمائی۔شیخ ذوالفقار علی انصاری نے نظامت کے فرائض ادا کیے ۔

سکردو میں عالمی القدس ریلی،مومنین کی کثیر تعداد نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف برائت کا اظہار

مقررین نے یوم القدس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اور یوم القدس یوم اللہ یوم رسول اللہ اور یوم اسلام ہے جو اس دن کو نہیں مناتا وہ استعمار کی خدمت کرتا ہے۔ معظم کے فرمان کے مطابق اسرائیل کا وجود25 سال کے بعد ختم  ہو جایے ۔ انشاء اللہ ہم اس دن کے قریب ہوتے جا رہے ہیں ۔بانی پاکستان  قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایاکہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے اسکو ہم کبہی بہی  تسلیم نہیں کر سکتے۔آخر میں اسرائیل کے پرچم کو نظر آتش کیا گیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .