سکردو بلتستان
-
پارہ چنار پاکستان کا غزہ بن چکا، خوارجی دہشتگرد آزاد اور دن دہاڑے کارروائیاں کر رہے ہیں، امام جمعہ سکردو
حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے پارا چنار سے سیکورٹی فورسز کے حصار میں پشاور جانے والے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی متعدد شہادتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی سرپرستی میں جانے والے قافلے پر فائرنگ قابلِ تشویش ہے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
گلگت بلتستان: حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے محب وطن شہریوں پر ایف آئی آرز اور فورتھ شیڈول میں شامل کرنا شرمناک اقدام
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے اپنے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے محب وطن باسیوں پر ایف آئی آرز کا اندراج اور انہیں فورتھ شیڈول میں ڈالنا شرمناک عمل ہے۔
-
علامہ شبیر حسن میثمی گلگت بلتستان کے دورہ پر / تنظیمی الیکشن کی صدارت
حوزہ/ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت، بلتستان کے دورے پر ہیں جہاں سکردو میں علماء کرام و کارکنان کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔
-
امام جمعہ سکردو کا حالت حاضرہ پر اہم خطبہ؛
رہبرِ انقلاب کا جمعۂ نصر تاریخ کا اہم موڑ/عوامی تحریک کے سربراہ کی گرفتاری سازش ہے
حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خطبۂ جمعہ میں، موجودہ عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف اور صرف ہمارے مجتہدین عظام بالخصوص رہبرِ معظم انقلاب آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ اور آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی مدظلہ کے احکامات کے پابند ہیں۔
-
سید مقاومت کی شہادت پر بلتستان بھر میں احتجاج، سہ روزہ سوگ کا اعلان +تصاویر
حوزہ/حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ کی عظیم شہادت کی پُرسوز خبر کے فوراً بعد سکردو بلتستان میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور سکردو کی فضاء سوگوار ہو گئی۔
-
بلتستان میں عالمی مظلوموں بالخصوص فلسطین و لبنان اور پارا چنار کے مؤمنین کی حمایت میں عظیم الشان ریلی
حوزہ/انجمنِ امامیہ بلتستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے نمازِ جمعہ کے بعد حمایت مظلومین جہاں بلخصوص فلسطین و لبنان اور پارا چنار کے مؤمنین کی حمایت میں مرکزی جامع مسجد سکردو سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
-
انجمنِ امامیہ بلتستان کا آقا سید ہادی الحسینی کی رحلت پر اظہارِ افسوس
حوزہ/انجمنِ امامیہ بلتستان نے حجت الاسلام آقا سید ہادی الحسینی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
-
جامعۃ النجف سکردو میں جشنِ صادقین اور تقریری مقابلے کا انعقاد+رپورٹ
حوزہ/حضرت محمد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام )کی ولادتِ باسعادت نیز ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو میں ایک پروقار محفلِ میلاد اور تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔
-
سکردو؛ شیعہ و سنی دینی مدارس کے سربراہان کا اہم اجلاس
حوزہ/گزشتہ روز اتحاد مدارس دینیہ بلتستان کے سربراہان کا مشترکہ اہم اجلاس جامعۃ النجف سکردو میں منعقد ہوا، جس میں اہل تشیع، اہل نوربخشیہ، اہل حدیث اور اہل سنت کے مدارس کے سربراہان نے شرکت کی۔
-
انجمنِ امامیہ بلتستان کے تحت ”عالمی سازشیں اور گلگت بلتستان“ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد؛
متنازعہ خطے سے ٹیکس لینے کے قانون کو فوری واپس لے ورنہ شدید مزاحمت کا سامنا ہوگا، متفقہ قرارداد
حوزہ/ انجمنِ امامیہ بلتستان کے تحت ”عالمی سازشیں اور گلگت بلتستان“ کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں گلگت، بلتستان، استور اور نگر کے علمائے کرام سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔
-
سکردو؛ ایم ڈبلیو ایم کے تحت پارا چنار کے شیعوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف زبردست احتجاج
حوزہ/ پاکستان کے صوبۂ خیبرپختونخوا کے شہر پارا چنار میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں گزشتہ پانچ روز سے جاری میزائل حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں شیعان حیدر کرار کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کی جانب سے یادگار شہداء سکردو پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
تصاعیر/ پارا چنار میں شیعوں کا قتل عام؛ ایم ڈبلیو ایم سکردو کا یادگار شہداء پر زبردست احتجاج
حوزہ/ پارا چنار پاکستان میں جاری شیعہ قتل عام کے خلاف ایم ڈبلیو ایم سکردو کے تحت یادگار شہداء پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں ہزاروں مؤمنین نے شرکت کی اور ریاستی اداروں سے جنگ کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا۔
-
مغربی ثقافت معاشرے میں پھیل گئی ہے، ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا، آیت اللہ غلام عباس رئیسی
حوزہ/ آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی نے مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت (ع) بلتستان کی جانب سے حوزہ علمیہ منصوریہ میں منعقدہ ”علماء و مبلغین“ کانفرنس سے خطاب میں مغربی ثقافت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ثقافت ہمارے معاشرے میں پھیل گئی ہے، لہٰذا ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا۔
-
انجمنِ امامیہ بلتستان کا اہم اجلاس؛ رینجرز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار
حوزہ/ صدر انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی کی صدارت میں مرکز امامیہ میں علماء کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان سمیت بلتستان میں اچانک رینجرز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
-
آیت اللہ غلام عباس رئیسی کا المصطفٰی ہاؤس گلگت کا دورہ؛ آئی ایس او کی کابینہ اور سابقین کے اجلاس سے خطاب+تصاویر؛ رپورٹ
حوزہ/آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے المصطفٰی ہاؤس گلگت کا دورہ کیا اور اس موقع پر آئی ایس او گلگت کی ذیلی نظارت، کابینہ اور سابقین کے اجلاس سے خطاب کیا۔
-
آیت اللہ غلام عباس رئیسی کی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات؛ ملکی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال
حوزہ/آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے آج امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے، ان کے دفتر میں ملاقات اور ملکی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
سکردو، محسن ملت شیخ محسن نجفی کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی مرحوم کی یاد میں سکردو میں "جادہ علم و عمل" کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی۔
-
تصاویر/ عید اللّٰہ اکبر عید غدیر کے پر مسرت موقع پر سکردو میں عظیم الشان جشن؛ بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں حضرات کی شرکت
حوزہ/ عید غدیر کی مناسبت سے مرکزی جامع مسجد سکردو میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد ہوا، جس میں علمائے کرام سمیت مؤمنین و بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں حضرات نے شرکت اور بارگاہِ اہل بیت علیہم السّلام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پیغام غدیر پر زور دیا۔
-
سکردو؛ مرکزی امامیہ عیدگاہ میں نمازِ عید الضحیٰ کی مناسبت سے فرزندانِ توحید کا عظیم الشان اجتماع+تصاویر
حوزہ/ سکردو؛ عید الاضحٰی کی نماز امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اقتداء میں مرکزی امامیہ عیدگاہ میں ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں فرزندانِ توحید نے شرکت کی۔
-
سکردو؛ تجلیلی کانفرنس بیاد محسن ملت:
شیخ محسن جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، مقررین
حوزہ/ کانفرنس کے میزبان نامور عالم دین علامہ شیخ حسن جعفری تھے، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی چیئرمین و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مہمان خصوصی تھے۔
-
گرین ٹورزم نامنظور:
گلگت بلتستان کے اندر زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا ظلم ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے تحت ” عظمت شہداء و حمایت فلسطین“ کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا۔
-
امام خمینی (رح) کی 35ویں برسی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سکردو میں عظیم الشان محفلِ مشاعرہ:
غاصب اسرائیل ہر اعتبار سے شکست کھا چکا ہے، مقررین
حوزہ/ جامعۃ النجف سکردو میں"ایک شام فلسطینیوں کے نام"کے عنوان سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی، غاصب اسرائیل سے اظہارِ بیزاری اور فرزند اسلام امام خمینی (رہ) کی 35ویں برسی کی مناسبت سے ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔
-
حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو میں شہید مطہری اور شہید باقر الصدر کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار اور تقریب تقسیمِ انعامات؛
نسل نو کی فکری تربیت کیلئے شہید صدر اور شہید مطہری کی کتابوں کا مطالعہ ناگزیر ہے، مقررین
حوزہ/ شہید صدر ریسرچ سنٹر، ادارۂ فکر مطہر پاکستان، جامعہ روحانیت بلتستان، انجمنِ طلاب کھرمنگ اور انجمنِ طلاب خدام المہدی جامعة النجف کے زیر اہتمام شیخ مفید ہال حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو میں شہید مطہری اور شہید باقر الصدر کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار اور تقریب تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی۔
-
سکردو میں جمعہ الوداع کا روح پرور اور فقید المثال اجتماع؛
یوم القدس کا دن مسضعفین کا مستکبرین پر فتح ونصرت کا دن ہے، علامہ شیخ محمد حسن جعفری
حوزہ/ امام جمعہ سکردو: آج رہبر معظم انقلاب، حماس، حزب اللہ، حشد الشعبی اور انصار اللہ یمن کے ہاتھوں ظالم و جابر امریکہ اور اسرائیل کو شکست سے دوچار ہونا پڑھ رہا ہے۔ انشاء اللہ جہاں جہاں یہودی اور مشرکین مظلومین پر ظلم وستم کر رہے ہیں ان کو شکست اور مظلوم فلسطینیوں کو فتح و نصرت عطا فرمائے گا اور بہت جلد مظلوم فلسطینوں کی کامیابی کی خوشخبری ملے گی اور امریکہ و اسرائیل کو ذلیل و رسوا ہونا پڑے گا۔
-
حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد:
جامعۃ النجف ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے، مقررین
حوزه/ سکَردو، جامعۃ النجف میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات و نتائج امتحانات کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مدرسہ کے طلباء اور اساتذہ سمیت علمی شخصیات نے شرکت کی۔
-
جشن میلاد صادقین اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے جامعۃ النجف سکردو میں محفل میلاد کا انعقاد:
قرآن نے سچوں کے ساتھ رہنے کا حکم دیا ہے، مقررین
حوزه/جشن میلاد صادقین اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے جامعۃ النجف سکردو میں ایک عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔
-
انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان کا فوجداری ترمیمی بل کے خلاف اہم اجلاس
حوزه/ انجمنِ امامیہ بلتستان کا ایک اہم اجلاس، صدر انجمن آغا باقر الحسینی کی صدارت میں امامیہ ہال سکردو میں منعقد ہوا۔
-
امام جمعہ سکردو بلتستان:
لینڈ ریفارمز ایکٹ 2023ء ایک اہم مسئلہ ہے، اس ڈرافٹ پر عوام کو سخت تحفظات ہیں، علامہ شیخ جعفری
حوزه/ امام جمعہ شہر سکردو علامہ شیخ حسن جعفری نے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کا ایک اہم ایشو لینڈ ریفارمز ایکٹ 2023 ہے، اس ڈرافٹ میں عوام کو سخت تحفظات ہیں۔
-
حوزۂ علمیه جامعۃ النجف سکردو کے زیر اہتمام "مہدویت اور ہماری ذمہ داریاں“ کے عنوان سے ایک علمی نشست کا انعقاد:
مہدویت کا نظریہ ایک آفاقی، انسانی اور تمام آسمانی ادیان کا مشترکہ نظریہ ہے، علامہ سجاد مفتی
حوزه/ حوزۂ علمیه جامعۃ النجف سکردو کے زیر اہتمام "مہدویت اور ہماری ذمہ داریاں“ کے عنوان سے ایک منفرد علمی مذاکرے کا انعقاد ہوا جس سے جامعۃ النجف کے استاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہدویت کا نظریہ ایک آفاقی، انسانی اور تمام آسمانی ادیان کا مشترکہ نظریہ ہے۔
-
سکردو پاکستان میں سید ثاقب نقوی اور شہید ڈاکٹر نقوی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد:
سید ثاقب اور شہید ڈاکٹر نقوی دونوں باتقویٰ، باعمل، امام خمینی کے عاشق اور انقلاب اسلامی کے حقیقی سپاہی تھے، مقررین
حوزہ/ الہدیٰ فاؤنڈیشن بلتستان کے زیر اہتمام آئی او، آئی ایس او اور جامعۃ النجف کے تعاون سے ایک تعزیتی اجلاس مرحوم سید ثاقب اکبر نقوی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں جامعۃ النجف میں منعقد ہوا۔