حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سکردو میں گلگت بلتستان کے آئندہ تین سالہ تنظیمی الیکشن کی صدارت کی اور بطور الیکشن کمیشن افسر اپنے فرائض سر انجام دیئے۔
بعد ازاں انتخابی مراحل زیر نگرانی مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ انجام پائے۔ جس میں شیخ مرزا علی آئندہ تین سال کیلئے گلگت بلتستان کے میر کارواں منتخب ہوئے۔
حجت الاسلام والمسلمین آغا عباس علی رضوی نے ان سے حلف لیا، اجلاس میں مجاہدین اسلام کی کامیابی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
پروگرام کے اختتام پر دعائے امام زمانہ عج کی تلاوت کی گئی۔