حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدراتی اور پارلیمانی انتخابات، گزشتہ روز حسینیہ بلتستانیہ میں ہوئے، جس کے نتیجے میں حجت الاسلام مولانا علی نقی جنتی آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے نظارتی، صدارتی اور پارلیمانی الیکشن گزشتہ روز حسینیہ بلتستانیہ میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک منعقد ہوا۔
الیکشن میں بلتستان کے طلباء اور علماء نے بھرپور شرکت کی۔
نظارت کمیٹی کے لیے دس افراد منتخب ہوئے اور تین صدارتی اُمیدواروں میں سے حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی نئے میر کارواں منتخب ہوئے، جبکہ جامعہ روحانیت بلتستان کی مجلس کے لیے 30 افراد منتخب ہوئے، جن میں سے 25 افراد مجلس کے اصلی ارکان ہوں گے اور 5 ارکان نائب کے عنوان سے منتخب ہوئے ہیں۔
اس موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان کے نو منتخب صدر سے سابق صدر حجت الاسلام سید احمد رضوی نے حلف بھی اٹھا لیا۔
واضع رہے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان، بلتستان کے طلباء و علمائے کرام کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، جو کہ طلباء اور علمائے کرام کی علمی، ثقافتی اور تبلیغی سرگرمیوں کے سلسلے میں سال بھر مصروف عمل رہتا ہے۔