حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی کوششوں سے مبلغین کی ایک بڑی تعداد پاکستان اور ایرانی بارڈرز ریمدان اور میر جاوہ اور ایرانی اور عراقی بارڈر چزابہ پر زائرین اربعین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
مبلغین، زائرین کی رہنمائی سمیت ان میں نذر و نیاز کی تقسیم اور زیارتِ اربعین کے احکام و آداب بیان کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے بھیجے گئے مبلغین میں طالبات بھی شامل ہیں۔
اہواز اور چزابہ بارڈر پر تقریباً 60، جبکہ میر جاوہ اور ریمدان سمیت زاہدان شہر میں بھی 60 سے زائد مبلغین زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
مبلغین 18 صفر المظفر تک ان شہروں اور بارڈرز پر مصروف رہیں گے۔